Skip to main content
جہاز میں نازیبا حرکات کرنے والے بے شرم جوڑے کو گرفتار کریں
یہ حرکت اُس ماحول کی طرف ایک قدم ہے جسے ہمارا میڈیا بلا روک ٹوک پروموٹ کر رہا ہے، سفر کے بعد ایئرلائن کو متعلقہ جوڑے کے خلاف پولیس کو درخواست دینی چاہیئے تھی جو نہیں دی گئی۔ معروف
صحافی انصار ع,باسی کا اظہارِ خیال, سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ جہاز میں نازیبا حرکات کرنے والے بے شرم جوڑے کو گرفتار کریں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی انصار عباسی نجی ایئرلائن میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں لکھتے ہیں کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر چند ایک ٹی وی چینل پر بات بھی ہوئی۔خبر کے مطابق ایک نجی ایئرلائن میں اندرون ملک ہوائی سفر کے دوران ایک جوڑا نازیبا حرکتیں کرتا پایا گیا۔مسافروں کے منع کرنے پر بھی جوڑا نہ رکا، جہاز کے عملے نے روکا پھر بھی باز نہ آیا جس پر ایئر ہوسٹس نے جوڑے کو کمبل لا کر دیا تھا کہ جو وہ حرکات کر رہے ہیں دوسروں کی نظروں سے چھپائی جا سکیں۔بتایا گیا کہ جب جوڑے کو حرکتوں سے منع کیا گیا تو انہوں نے اعتراض کرنے والوں کو کہا کہ وہ جو بھی کر رہے ہیں ان کا ذاتی معاملہ ہے جس سے کسی دوسرے کا کوئی تعلق نہیں۔
Comments
Post a Comment